اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی نے رسا نیوز ایجنسی کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے انقلاب اسلامی ایران کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسلامی جمھوریہ ایران کی جمھوریت کو بے نظیر جانا ۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) محمد عربی (ص) کا پیغام لیکر آئے اور ظلم کی زنجیروں میں جکڑی انسانیت کو آزاد کرایا تاکید کی: امام خمینی (رہ) نے وہی کام کیا جو رسول کریم (ص) سے سیکھا تھا ۔حجت الاسلام شہیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کے پاس کوئی ٹینک، فوج یا دولت نہیں تھی، صرف ایمان کی طاقت تھی، جس کے ذریعے انہوں نے اسلامی انقلاب برپا کیا کہا : انقلاب اسلامی ایران کو امریکی پنجوں سے آزاد کرایا اور عوام کو احساس غلامی سے نجات دلائی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج کے دور میں جمہوریت میں دوہرے معیار نہیں بلکہ تہرے معیار نظر آتے ہیں، لیکن جیسی جمہوریت ایران میں ہے ایسی کسی مسلم ملک میں نہیں کہا: امریکہ اپنے ہر کالے دھندھے و سفید ظاھر کرتا ہے ، جہاں اس کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ نیٹو کا سہارا لیکر وہاں آجاتا ہے اور قوموں کو تہس نہس کر دیتا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا مظلوموں کی حمایت کے نعرہ کے پس پردہ اپنے مفادات حاصل کرلتا ہے لیکن اسے بھوک سے بلکتے لوگ نظر نہیں آتے کہا : دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لیکن آج پاکستان پوری طرح سے امریکی پنجوں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جب تک ہم امام خمینی (رہ) کے ویژن کو نہیں اپنائیں گے، بیرونی دشمن کو نہیں پہچانیں گے اور ہم حقیقی آزادی حاصل نہیں کرسکتے کہا: ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگی اور وطن عزیز کو امریکہ کے خونیں پنجوں سے آزاد کرانا ہوگا، اور یہ امام خمینی (رہ) کے ویژن کو اپنانے سے ہی ممکن ہے
11 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390245
حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے تاکید کی : پاکستان کو امریکی خونیں پنجوں سے آزادی، امام خمینی (رہ) کے ویژن کو اپنا کر ہی دلائی جاسکتی ہے ۔